سرگودھا۔17مارچ (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد فیصل کامران کی خصوصی ہدایت پر اتوار کے روزکرسچئن تہوار کے موقع پر سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات کیے گئے۔اس سلسلہ میں سرگودھا پولیس کے ایک سو سے زائد مسلح پولیس افسران و ملازمان نے ڈیوٹی سرانجام دی،
ایلیٹ فورس اورمحافظ اسکواڈکے جوان بھی چرچز کے اردگرد گشت کرتے رہے۔ اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان بھی الرٹ رہے۔ پروگرام میں شامل ہونے والے ہر شخص، گاڑی، موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیاگیا،
علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرکا بھی استعمال یقینی بنایا گیا۔چرچز میں عورتوں کی شرکت کے حوالے سے لیڈیز پولیس کی ڈیو ٹی بھی لگائی گئی تھی۔ چرچز پر پارکنگ کا مناسب انتظام کیا گیاتھا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد فیصل کامران تمام سیکورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرتے رہے۔