اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی سالانہ جنرل کونسل کا اجلاس

92
Athletics Federation of Pakistan
Athletics Federation of Pakistan

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی سالانہ جنرل کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) وجاہت حسین نے کی۔ اجلاس میں فیڈریشن کے ساتھ منسلک مختلف ڈیپارٹمنٹ، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے شرکت کی اور اجلاس میں سائوتھ ایشیا اتھلیٹکس کے چیئرمین اور نائب صدر ایشیا اتھلیٹکس میجر جنرل (ریٹائرڈ) محمد اکرم ساہی نے شرکت کی۔ اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل کرنل (ریٹائرڈ) شاہ جہاں میر نے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی گزشتہ برس کی رپورٹ پیش کی اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے کے بارے میں آگاہ کیا

اور ساف کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاریوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ ساف کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جلد اسلام آباد میں لگایا جائے گا۔ اجلاس میں تمام ہائوس کے ارکان نے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین، سائوتھ ایشیا اتھلیٹکس کے چیئرمین اور نائب صدر ایشیا اتھلیٹکس میجر جنرل (ریٹائرڈ) محمد اکرم ساہی کی ارشد ندیم کو پیرس اولمپک گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تمام سہولیات فراہم کرنے کی کاوشوں اور کوششوں زبردست سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ ارشد ندیم کی طرح آئندہ دوسرے کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔