احتجاجی دھمکیوں سے کوئی خطرہ نہیں، الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے،وزیر اعظم اپنی ذات نہیں بلکہ ملک وقو م کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں،گورنر پنجاب

لاہور۔17 جولائی (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ احتجاجی دھمکیوں سے کوئی خطرہ نہیں، الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے ،وزیر اعظم عمران خان اپنی ذات نہیں بلکہ ملک وقو م کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ وہ گور نر ہائوس میں تحر یک انصاف کے مختلف اضلاع سے آنیوالے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ گور نر پنجاب نے …

لاہور۔17 جولائی (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ احتجاجی دھمکیوں سے کوئی خطرہ نہیں، الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے ،وزیر اعظم عمران خان اپنی ذات نہیں بلکہ ملک وقو م کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ وہ گور نر ہائوس میں تحر یک انصاف کے مختلف اضلاع سے آنیوالے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے کہ وہ احتجاج کی دھمکیاں دینے کی بجائے صبر کے ساتھ عام انتخابات 2023کا انتظار کر یں کیونکہ حکومت اپوزیشن کی ان دھمکیوں سے کسی صورت خوفزدہ نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ احتساب سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر نیوالوں کو بھی ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا،کر پشن کا خاتمہ اور شفاف احتساب ملک وقوم کے لئے لازم ہے جبکہ کر پشن کر نیوالے سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملکی ترقی اور خوشحالی یقینی بنانے کیلئے مشکل فیصلے کر رہی ہے ،ہم اداروں میں اصلاحات لارہے ہیں، میرٹ پر کام کررہے ہیں۔گورنر نے کہا کہ ماضی کی من پسند تعیناتیوں کی وجہ سے ادارے تباہ ہوئے ۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیرآبی ضروریات کے تحفظ کی ضامن ہو گی، تحر یک انصاف کی حکومتی پالیسیوں کا محور ہر شعبے میں عوام کو ریلیف دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت153 ارب روپے سے زائد امدادی رقوم تقسیم ہوچکی ہیں اور غر یب خاندانوں کی بغیر کسی سیاسی تفر یق کے مدد کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید پر بھی کورونا سے بچائو کیلئے کاروباری حضرات سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو چاہیے کہ وہ ایس او پیز پرعمل کر یں تاکہ کورونا کی وباء سے نجات حاصل کر سکیں۔

مزید خبریں