اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):24اور25نومبر 2024کے احتجاج کے موقع ڈیوٹی پرمامور اسلام آباد پولیس کے افسران و اہلکاروں نے کہا ہے کہ احتجاج میں پی ٹی آئی کے شرپسندوں کے پاس ہر طرح کا اسلحہ تھا ،24نومبر کو جو ہم پر ظلم اورلوگوں کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا وہ پوری دنیا نے دیکھا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین کے …
احتجاج میں پی ٹی آئی کے شرپسندوں کے پاس ہر طرح کا اسلحہ تھا ،24اور25نومبر 2024کے احتجاج کے موقع ڈیوٹی پرمامور اسلام آباد پولیس کے افسران و اہلکاروں کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):24اور25نومبر 2024کے احتجاج کے موقع ڈیوٹی پرمامور اسلام آباد پولیس کے افسران و اہلکاروں نے کہا ہے کہ احتجاج میں پی ٹی آئی کے شرپسندوں کے پاس ہر طرح کا اسلحہ تھا ،24نومبر کو جو ہم پر ظلم اورلوگوں کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا وہ پوری دنیا نے دیکھا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین کے پاس کیل لگے، ڈنڈے، آتشی اسلحہ اور غلیلیں تھیں، یہ پرامن لوگ نہیں تھے ، بلکہ مرنے اور مارنے والے لوگ تھے، پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے کیل لگے ڈنڈوں سے دھاوا بولا جو ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے،ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ مجھے کہنی پر فائر لگا ، تھانہ مارگلہ کے 3سے 4مزید ساتھی بھی زخمی ہوئے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے صدر کو روکنے کیلئےشرپسند عناصرکا مقصد ایکسپریس وے کو بلاک کرنا تھا ، ایک پتھر گاڑی کی ونڈ اسکرین توڑ کر میرے جبڑے پر آ لگا اور میرے دانت ٹوٹ گئے، 24نومبر کو جو ہم پر ظلم اورلوگوں کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا وہ پوری دنیا نے دیکھا۔
پولیس اہلکاروں نے کہا کہ شرپسندوں کا ارادہ تھا کہ وہ اسلام آباد کے شہریوں کو یرغمال بنائیں اور ان کے گھروں میں گھس جائیں ، پی ٹی آئی شرپسندوں نے براہ راست فائرنگ کی ایسے لگتا تھا جیسے جنگ شروع ہو گئی ہے، احتجاج کیلئے افغانیوں کو پیسے دے کر لایا گیا تھا جنہیں اردو بھی نہیں آتی تھی، جیسے ہی پی ٹی آئی کے احتجاج کی بات ہوتی ہے ذہن میں خون خرابے والی جماعت کا تاثر پیدا ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے جذبے بلند ہیں ، اگر حکم ملا تو انہیں اسلام آباد میں داخل بھی نہیں ہونے دیں گے ، اگر انہیں احتجاج کرنا بھی ہے تو آئین و قانون کی پاسداری یقینی بناتے ہوئے کریں ، ہم موت سے نہیں ڈرتے،ہم گھر سے وضو کر کے شہادت کیلئے نکلتے ہیں ، ہم نے عوام کے جان ، مال اور عزت کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے۔








