صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری کا خاران اور واشک میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
بدھ کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ کے مطابق صدرِ مملکت نے واشک میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 2.9 ٹن دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔







