کینال روڈ سب ڈویژن میں کریک ڈاون، بجلی چوری میں ملوث تین صارفین پکڑے گئے،ترجمان

چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات اور بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت لیسکو سنٹرل سرکل میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،

لاہور۔9ستمبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات اور بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت لیسکو سنٹرل سرکل میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،

ایس ای سنٹرل سرکل کی نگرانی میں کینال روڈ سب ڈویژن میں ایم اینڈ ٹی ٹیم کے ہمراہ بجلی چوری کے خلاف کارروائی کی گئی۔ترجمان لیسکو کے مطابق کارروائی کے دوران 2 صارفین کے میٹرز میں ٹیمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری پکڑی گئی، جبکہ ایک صارف کو ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی استعمال کرتے ہوئے پایا گیا۔

بجلی چوری میں ملوث صارفین کے خلاف مزید قانونی کارروائی کے لیے مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواستیں دے دی گئی ہیں، جبکہ بجلی چوری کے یونٹس کے مطابق ایس او پی کے تحت ڈیٹیکشن بلز بھی چارج کیے جائیں گے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہاکہ بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔