وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
بدھ کو یہاں وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں وزیراعظم نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 11 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا۔ وزیراعظم نے خاران میں سڑک بلاک کرکے آمدورفت متاثر کرنے کی کوشش ناکام بنانے ، واشک میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کرنے اور 2.9 ٹن دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے پر فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔







