احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہیپاٹائٹس سے بچائو آسان ہے،مریم نواز شریف

124

لاہور۔28جولائی (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ہیپاٹائٹس ڈے کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہیپاٹائٹس سے بچائو آسان ، علاج طویل اور مشکل ہے ،ہیپاٹائٹس خاموش قاتل اورلاکھوں افراد کی زندگیوں کو متاثر کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سے بچائو کیلئے مزید عوامی شعور اور آگاہی ناگزیر ہے،آلودگی سے پاک ماحول اور پینے کا صاف پانی بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے، ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کے خاتمے کیلئے اجتماعی کاوشیں کرنا ہوں گی۔ مریم نواز نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کی روک تھام کے لیے ویکسینیشن اور علاج کیلئے مفت ٹیسٹ کی سہولت میسر ہے ،عوام سے ہیپاٹائٹس سے بچائو کی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کرتے ہیں۔ وزیراعلی نے کہاکہ ہر شہر میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم لانے سے ہیپاٹائٹس اور دیگر بیماریوں سے بچائو بھی ممکن ہوگا۔