احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھرمیں ایک کروڑ 31 لاکھ 37 ہزارسے زائد مستحق افراد میں 158ارب 93 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی)احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک ملک بھرمیں ایک کروڑ 31 لاکھ 37 ہزارسے زائد مستحق افراد میں 158ارب 93 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں 39 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد میں 48 ارب 20 …

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی)احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک ملک بھرمیں ایک کروڑ 31 لاکھ 37 ہزارسے زائد مستحق افراد میں 158ارب 93 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں 39 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد میں 48 ارب 20 کروڑ روپے اور صوبہ پنجاب میں 58 لاکھ 85 ہزارسے زائد افرادمیں 71 ارب 21 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔خیبرپختونخوامیں 22 لاکھ 25 ہزارسے زائد افراد میں 27 ارب 1 کروڑ روپے جبکہ بلوچستان میں 6 لاکھ 51 ہزارسے زائدافراد میں 7 ارب 91 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں 94 ہزار سے زائد افراد میں ایک ارب 16 کروڑ روپے سے زائد رقم اور آزادکشمیر میں 2 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد میں 2 ارب 61 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 67 ہزار سے زائد افراد میں 81 کروڑ روپے سے زائد رقم کی تقسیم کی گئی۔

مزید خبریں