احساس بلاسود قرض پروگرام کے تحت جولائی 2019ء سے لے کر اب تک جاری ہونے والے قرضوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں

228

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) معاون خصوصی احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی طرف سے احساس بلاسود قرض پروگرام کے تحت جولائی 2019ء سے لے کر اب تک جاری ہونے والے قرضوں کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ احساس بلاسود قرض پروگرام ملک کے 110 اضلاع میں جاری ہے۔ پروگرام کے تحت اگست 2020ء تک کل30 ارب 80 کروڑ مالیت کے قرضے جاری کئے جا چکے ہیں۔ اب تک کل 8 لاکھ 93 ہزار 6 سو 74 افراد کو بلاسود قرضے دیئے جا چکے ہیں۔ 46 فیصد قرضے خواتین صارفین کو جاری کئے گئے ہیں۔ 34 فیصد قرضے چھوٹی سطح کے کاروبار کے لئے صارفین کو جاری کئے گئے ہیں، 20 فیصد قرضے لائیو سٹاک کے شعبہ کے لئے جاری کئے گئے ہیں۔ 16 فیصد قرضے ہینڈی کرافٹ/ایمبرائڈری کے شعبہ کے لئے جاری کئے گئے ہیں۔ 8 فیصد قرضے زراعت کے لئے جاری کئے گئے ہیں۔ 13 فیصد قرضے خدمات کے شعبہ میں جاری کئے گئے ہیں۔ 8 فیصد قرضے مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں جاری کئے گئے ہیں۔