احساس پروگرام سے معاشرتی تحفظ کو یقینی بنانے اور غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے معاشرتی تحفظ اور غربت کا خاتمہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام سے معاشرتی تحفظ کو یقینی بنانے اور غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ اتوار کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے مختلف پروگراموں اور پالیسیوں …

اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے معاشرتی تحفظ اور غربت کا خاتمہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام سے معاشرتی تحفظ کو یقینی بنانے اور غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ اتوار کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے مختلف پروگراموں اور پالیسیوں کے ذریعے اقدامات کئے ہیں جس کے تحت غریب خاندانوں کی مدد کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت طلبہ کو تعلیم مکمل کرنے پر بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت حکومت مستحق طلباء کی سہولت کے لئے آئندہ ہفتے انڈرگریجویٹ اسکالرشپ” کا ایک اور منصوبہ شروع کرے گی۔ایپ کے ذریعے ہر کوئی اپنی اہلیت کے مطابق کسی بھی پروگرام کے لئے درخواست دے سکے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمام ادائیگی بینکوں کے توسط سے کی جائے گی اور اس کے لئے ہم نے مختلف بینکوں کے ساتھ معاہدے بھی کئے ہیں۔