احساس کیش پروگرام کے تحت پچھلے 4 ماہ میں ایک کروڑ 69 لاکھ خاندانوں میں 194 ارب روپے ایک شفاف نظام کے تحت تقسیم کئے گئے، اسدعمر

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے سماجی رابطہ کے ویب سائٹ پہ اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ احساس کیش پروگرام کے تحت پچھلے 4 ماہ میں ایک کروڑ 69 لاکھ خاندانوں میں 194 ارب روپے ایک شفاف نظام کے تحت تقسیم کئے گئے۔ یعنی پاکستان کے ہر دوسرے خاندان کی مالی مدد کی گئی۔ انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے سماجی رابطہ کے ویب سائٹ پہ اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ احساس کیش پروگرام کے تحت پچھلے 4 ماہ میں ایک کروڑ 69 لاکھ خاندانوں میں 194 ارب روپے ایک شفاف نظام کے تحت تقسیم کئے گئے۔ یعنی پاکستان کے ہر دوسرے خاندان کی مالی مدد کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ میں اس جیسی کوئی مثال نہیں ملتی ۔