پیرو کی حکومت نے ملک کی پانچ ہائی سکیورٹی جیلوں میں 60 روز کے لیے ہنگامی حالت نافذ کردی ہے، جہاں مجموعی طور پر ملک میں جرائم پیشہ تنظیموں سے وابستہ قیدیوں میں سے تقریباً نصف زیر حراست ہیں۔
پیرو میں 5 ہائی سکیورٹی جیلوں میں 60 روزہ ہنگامی حالت نافذ

مزید خبریں
لیما۔9ستمبر (اے پی پی):پیرو کی حکومت نے ملک کی پانچ ہائی سکیورٹی جیلوں میں 60 روز کے لیے ہنگامی حالت نافذ کردی ہے، جہاں مجموعی طور پر ملک میں جرائم پیشہ تنظیموں سے وابستہ قیدیوں میں سے تقریباً نصف زیر حراست ہیں۔
شنہوا کےمطابق صدارتی دفتر کے مطابق ہنگامی حالت کا باضابطہ اعلان ایک صدارتی فرمان کے ذریعے کیا گیا ہے، جس کا اطلاق تکنا کی چالاپالکا، پاسکو کی کوچامارکا، لیما کی میگوئل کاسترو کاسترو اور انکون اول جبکہ لا لیبرٹاد کی تروجیلو وارونز جیلوں پر ہوگا۔بیان کے مطابق ان جیلوں میں اندرونی نظم و نسق برقرار رکھنے کی ذمہ داری قومی پولیس کے پاس ہوگی، جسے مسلح افواج کی معاونت حاصل رہے گی۔ہنگامی حالت جیلوں اور ان کے گرد 200 میٹر تک کے بیرونی علاقے پر بھی لاگو ہوگی، جہاں نقل و حرکت، اجتماع اور شخصی آزادی و تحفظ سے متعلق بعض آئینی حقوق عارضی طور پر معطل رہیں گے۔حکام جیلوں میں قیدیوں کے فرار کی روک تھام کے لیے زمینی سکیورٹی آپریشنز، فضائی حدود کی نگرانی، قریبی برقی مقناطیسی اسپیکٹرم کی مانیٹرنگ، سخت داخلی کنٹرول اور انٹیلی جنس کارروائیاں کریں گے۔







