اسلام آباد ۔ 10 اگست: متحدہ عرب امارات سے پاکستانی محنت کشوں کی وطن واپسی کے معاملہ میں گلداری برادرز کی جانب سے پاکستانی محنت کشوں سے تعاون پر لیگی رہنماء احسن اقبال نے تنقیدکرتے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کو غیر ملکی دوستوں کا چندہ قراردیا ہے۔ احسن اقبال کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ آپ نے …
احسن اقبال آپ نے اب تک غیر ملکی دوستوں سے صرف جعلی خطوط منگوائے، جعلی خطوط کے ذریعے اپنی بدنام حکومت کی مدد کرنے کا کہا گیا۔زلفی بخاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اگست: متحدہ عرب امارات سے پاکستانی محنت کشوں کی وطن واپسی کے معاملہ میں گلداری برادرز کی جانب سے پاکستانی محنت کشوں سے تعاون پر لیگی رہنماء احسن اقبال نے تنقیدکرتے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کو غیر ملکی دوستوں کا چندہ قراردیا ہے۔ احسن اقبال کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ آپ نے اب تک غیر ملکی دوستوں سے صرف جعلی خطوط منگوائے، جعلی خطوط کے ذریعے اپنی بدنام حکومت کی مدد کرنے کا کہا گیا۔ زلفی بخاری نے کہا کہ آج وہ مشکل کا شکار پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجنے میں مدد کر رہے ہیں، ناجائز دولت کو بچانے کی بجائے براہ راست پاکستانی عوام کی مدد کی گئی جو آپ یہ سمجھ کبھی نہیں سمجھ سکتے۔ یاد رہے کہ خلیج ٹائمز کے مالک گلداری برادرز نے 200 پاکستانیوں کی وطن واپسی کا انتظام کیا تھا اورتمام پاکستانی گزشتہ روز 10 اگست کو پی آئی اے کی 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے پاکستان پہنچے ہیں۔








