بیلجیئم کے سائیکلسٹ واؤٹ وان آرٹ نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 15واں مرحلہ جیت لیا

بیلجیئم کے سائیکلسٹ واؤٹ وان آرٹ نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 15واں مرحلہ جیت لیا

میڈرڈ۔7ستمبر (اے پی پی):بیلجیئم کے سائیکلسٹ واؤٹ وان آرٹ نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 15واں مرحلہ جیت لیا۔31 سالہ بیلجیئم کے سائیکلسٹ واؤٹ وان آرٹ کی ریس میں یہ دوسری سٹیج فتح ہے۔

بی بی سی کے مطابق ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 81 واں ایڈیشن جاری ہے جو 21 مراحل پر مشتمل ہے۔ ریس میں 23 ٹیموں کے سائیکلسٹ ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں۔اٹلی کے سائیکلسٹ الیسانڈرو رومیل ریس کے 15ویں مرحلے میں دوسرے جبکہ بیلجیم کے سائیکل سوار تھیبائو نیس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 15واں مرحلہ پالما ڈیل ریو سے کوردوبا تک پہاڑی رستے پر 181.2 کلو میٹر پر محیط تھا جس کو 31 سالہ بیلجیئم کے سائیکلسٹ واؤٹ وان آرٹ نےعمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

واؤٹ وان آرٹ نے 15ویں رائونڈ کا مطلوبہ فاصلہ 2 گھنٹے 35 منٹ میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اٹلی کے سائیکلسٹ الیسانڈرو رومیل ریس کے 15ویں مرحلے میں دوسرے جبکہ بیلجیم کے سائیکل سوار تھیبائو نیس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مجموعی درجہ بندی میں سپین کے سائیکلسٹ اینرک ماس نے سرخ جرسی برقرار رکھی ہے ۔اینرک ماس نے سابق قائد 27 سالہ سلوانین سائیکل سوار تڈیج پوگاآر کے ریس سے دستبردار ہونے کے بعد ریڈ جرسی حاصل کی تھی۔ سلوانین سائیکل سوار تڈیج پوگاآر 8ویں مرحلے میں حادثے کا شکار ہو کر ہسپتال منتقل ہوگئے تھے اور انہیں سرجری کی ضرورت ہے۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس میں کل 21 مراحل ہیں جس میں شرکت کرنے والے سائیکل سوار کل3310.6 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس13ستمبر کو سپین میں اختتام پذیر ہوگی۔