احمدپورشرقیہ ،انسپکٹر غلام رسول اور سب انسپکٹر شبیر احمدکے اعزاز میں پولیس لائینز میں تقریب

86

احمدپورشرقیہ۔ 01 جنوری (اے پی پی):ڈی پی او بہاولپوراسد سرفرازخان کی جانب سے اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹر غلام رسول اور سب انسپکٹر شبیر احمدکے اعزاز میں پولیس لائینز میں سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ڈی پی اواسد سرفرازخان نے پھولوں کے گلدستے کے ساتھ یادگاری شیلڈ اور تحائف بھی پیش کئے اور نیک تمنائوں کے ساتھ انہیں رخصت کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی لیگل جام محمد محسن و محکمہ کے دیگر افسران و جوان بھی موجود تھے۔

ڈی پی او اسد سرفرازخان نے ریٹائرڈ ہونے والے آفیسر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر ریٹائرڈ ہونے والا آفیسر ہمیشہ اس محکمہ کا حصہ رہتا ہے۔ آپ نے محکمہ پولیس کیلئے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ وقف کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ آپکی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹر غلام رسول اور سب انسپکٹر شبیر احمد نے اس موقع پر عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ محکمہ پولیس میں اپنی زندگی کا اہم حصہ گزارا اور مجھے فخر ہے کہ میں اس باوقار ڈیپارٹمنٹ کا حصہ رہا ہوں