ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے کے لئے جی ڈی پی کے تناسب سے بچتوں کی شرح میں اضافہ کی ضرورت ہے، سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔ 30جولائی (اے پی پی) ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے کے لئے ملک میں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے تناسب سے بچتوں کی شرح میں اضافہ کی ضرورت ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2016-17ءکے دوران جی ڈی پی کے مقابلہ میں بچتوں کا تناسب 12 فیصد جبکہ جی ڈی پی کے مقابلہ میں سرمایہ کاری کا …

اسلام آباد ۔ 30جولائی (اے پی پی) ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے کے لئے ملک میں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے تناسب سے بچتوں کی شرح میں اضافہ کی ضرورت ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2016-17ءکے دوران جی ڈی پی کے مقابلہ میں بچتوں کا تناسب 12 فیصد جبکہ جی ڈی پی کے مقابلہ میں سرمایہ کاری کا تناسب 16.1 فیصد رہا ہے اس طرح بچتوں اور سرمایہ کاری میں جی ڈی پی کے تناسب سے 4.1 فیصد کا فرق رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18 کے حتمی اعدادو شمار مرتب کئے جارہے ہیں۔