محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی پر ایس ای فیسکو سرگودھا ، ایکسیئن اور ایس ڈی او سلانوالی کو عوامی حلقوں کا خراج تحسین

سرگودھا۔ 28 جون (اے پی پی):محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی پر ایس ای فیسکو سرگودھا سرکل ابرار احمد ،ایکسیئن اور ایس ڈی او سلانوالی کو عوامی حلقوں کی جانب سے بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا ۔محرم الحرام کے دوران عزاداری کے اجتماعات، مجالس اور جلوسوں کے موقع پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایس ڈی او فیسکو سلانوالی نعمان عتیق …

سرگودھا۔ 28 جون (اے پی پی):محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی پر ایس ای فیسکو سرگودھا سرکل ابرار احمد ،ایکسیئن اور ایس ڈی او سلانوالی کو عوامی حلقوں کی جانب سے بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا ۔محرم الحرام کے دوران عزاداری کے اجتماعات، مجالس اور جلوسوں کے موقع پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایس ڈی او فیسکو سلانوالی نعمان عتیق کی طرف سے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے جنہیں شہریوں اور عزاداروں کی جانب سے بھرپور سراہا گیا۔

تفصیلات کے ایس ڈی او فیسکو سلانوالی سب ڈویژن نعمان عتیق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ محرم الحرام کے دوران بجلی کی مسلسل فراہمی کے لیے مؤثر حکمت عملی پر عمل درآمد کیا۔ اس سلسلے میں بجلی کے نظام کی پیشگی جانچ پڑتال، اضافی عملے کی تعیناتی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری رسپانس ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ نعمان عتیق نے بتایا کہ ایس ای فیسکو سرگودھا سرکل ابرار احمد خان اور ایکسین تھرڈ معروف بٹ کی خصوصی ہدایت پر مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر بجلی کے ترسیلی نظام کی مسلسل مانیٹرنگ کی گئی جبکہ کسی بھی ممکنہ فنی خرابی کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے فیلڈ اسٹاف کو الرٹ رکھا گیا تھا۔

محرم الحرام کے ایام میں چوبیس گھنٹے نگرانی کا نظام برقرار رکھا گیا جس کے نتیجے میں صارفین کو بجلی کی فراہمی میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا،علاقہ مکینوں اور عزاداروں نے ایس ڈی او نعمان عتیق اور عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی سے مجالس اور جلوسوں کے انتظامات خوش اسلوبی سے مکمل ہوئے۔ انہوں نے ایس ای ابرار احمد خان، ایکسین معروف بٹ، ایس ڈی او نعمان عتیق اور فیسکو سلانوالی کے تمام عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

شہریوں نے کہا کہ فیسکو حکام کی منصوبہ بندی، مؤثر نگرانی اور عملے کی شبانہ روز محنت کے باعث محرم الحرام کے دوران بجلی کی فراہمی کا نظام تسلی بخش رہا، جو ادارے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوامی خدمت کے عزم کا مظہر ہے ۔