قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے پرو ہاکی لیگ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر قوم سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتائج توقعات کے مطابق نہیں رہے، جس پر انہیں اور پوری ٹیم کو افسوس ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں پاکستانی شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں بھی ٹیم کا ساتھ دینے والوں کی حمایت ان …
مشکل وقت میں بھی ٹیم کا ساتھ دینے والوں کی حمایت ان کیلئے باعثِ حوصلہ ہے،قومی ہاکی ٹیم کپتان

مزید خبریں
لاہور۔28جون (اے پی پی):قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے پرو ہاکی لیگ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر قوم سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتائج توقعات کے مطابق نہیں رہے، جس پر انہیں اور پوری ٹیم کو افسوس ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں پاکستانی شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں بھی ٹیم کا ساتھ دینے والوں کی حمایت ان کے لیے باعثِ حوصلہ ہے۔
عماد بٹ کا مزیدکہنا تھا کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے شکست کے احساس کے ساتھ دن گزارنا یا رات کو سونا آسان نہیں ہوتا، تاہم ٹیم نے ہر میچ میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ محنت اور مسلسل جدوجہد ہی کامیابی کی بنیاد بنتی ہے، کیونکہ چیمپیئن پیدا نہیں ہوتے بلکہ اپنی محنت سے بنتے ہیں۔








