لابر موڑ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

لابر موڑ نزد موٹروے انٹرچینج کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 71 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو 1122 ملتان کے مطابق حادثے کی اطلاع اتوار کی دوپہر کنٹرول روم کو موصول ہوئی جس پر قریبی ریسکیو ایمبولینس کو فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کیا گیا۔

ملتان۔ 28 جون (اے پی پی):لابر موڑ نزد موٹروے انٹرچینج کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 71 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو 1122 ملتان کے مطابق حادثے کی اطلاع اتوار کی دوپہر کنٹرول روم کو موصول ہوئی جس پر قریبی ریسکیو ایمبولینس کو فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے پہنچنے پر معلوم ہوا کہ ایک ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد نوازسڑک پر گر گیا۔

حادثے کے دوران ان کا سر ٹریکٹر ٹرالی کے ٹائروں کے نیچے آ گیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لواحقین کی درخواست پر میت ان کے حوالے کر دی گئی۔ ریسکیو حکام نے شہریوں سے اپیل کی کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، رفتار مقررہ حد میں رکھیں، اوور ٹیک کرتے وقت انتہائی احتیاط برتیں اور بھاری گاڑیوں سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو ٹریفک حادثات سے محفوظ بنایا جا سکے۔