کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے اتوار کے روز شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور منصوبوں کی پیش رفت، معیار اور رفتار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو جلد از جلد بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
کمشنر ملتان کا ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ، مختلف منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مزید خبریں
ملتان۔ 28 جون (اے پی پی):کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے اتوار کے روز شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور منصوبوں کی پیش رفت، معیار اور رفتار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو جلد از جلد بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔دورے کے دوران کمشنر نے ملتان ایونیو کے تمام 9 سیکشنز پر بیک وقت کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ ہائی وے کو ہر سیکشن کی مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنانے کا حکم دیا۔
انہوں نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کو ملتان ایونیو پر شجرکاری اور گرین بیلٹ کی تیاری کا کام جلد مکمل کرنے کا بھی ٹاسک سونپا۔انہوں نے کمپریہینسو اسکول روڈ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے میڈین میں 12 فٹ قد آور اور سایہ دار درخت لگانے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے اس سڑک پر کارپٹنگ اور فائنل فنشنگ کا کام ہر صورت 10 جولائی تک مکمل کرنے کا حکم دیا۔بعد ازاں انہوں نے خورشید کالونی روڈ منصوبے کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبہ ہر صورت 10 جولائی تک مکمل کیا جائے۔
کمشنر نے برینڈ روڈ کا دورہ بھی کیا، جہاں جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور منصوبے کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ لی۔اس موقع پر کمشنر عامر کریم خاں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور رفتار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو تمام منصوبوں کی روزانہ بنیادوں پر مانیٹرنگ، بروقت رپورٹنگ اور مقررہ ٹائم لائن کے مطابق تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔کمشنر نے کہا کہ عوامی سہولت کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے تاکہ شہری جدید، محفوظ اور معیاری انفراسٹرکچر سے مستفید ہو سکیں۔








