اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) وزارت انسانی حقوق رواں مالی سال 2019-20ء کے دوران ادارہ جاتی اہداف کے حصول کے لئے مؤثر تزویراتی منصوبہ بندی، تحقیق اور نئے ترقیاتی اقدامات کے تحت 59.7 ملین روپے خرچ کررہی ہے۔ وزارت انسانی حقوق کے ذرائع نے جمعرات کو یہاں اے پی پی کو بتایاکہ منصوبے کا مقصد نئی تزویراتی منصوبہ بندی، تحقیق پر مبنی سرگرمیوں پر گامزن ہو نا …
ادارہ جاتی اہداف کے حصول کے لئے مؤثر منصوبہ بندی، تحقیق اور نئے ترقیاتی اقدامات کے تحت 59.7 ملین روپے خرچ کررہے ہیں، وزارت انسانی حقوق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) وزارت انسانی حقوق رواں مالی سال 2019-20ء کے دوران ادارہ جاتی اہداف کے حصول کے لئے مؤثر تزویراتی منصوبہ بندی، تحقیق اور نئے ترقیاتی اقدامات کے تحت 59.7 ملین روپے خرچ کررہی ہے۔ وزارت انسانی حقوق کے ذرائع نے جمعرات کو یہاں اے پی پی کو بتایاکہ منصوبے کا مقصد نئی تزویراتی منصوبہ بندی، تحقیق پر مبنی سرگرمیوں پر گامزن ہو نا ہے اور ادارہ جاتی اہداف کا حصول یقینی بنانا ہے تاکہ مستحکم ڈھانچے کے ذریعے مستقل طریقہ کار اختیارکیاجا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی ون تیار کرلیا گیا ہے جس کے لئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر متعلقہ اداروں سے مشاورت کی گئی ہے تاکہ وزارت میں ای آفس ایپلیکیشن مرکز قائم کیا جا سکے۔ اس پی سی ون کی منظوری متعلقہ فورم سے حاصل کر لی گئی ہے۔ اس اقدام سے داخلی مواصلاتی نظام بھی مستحکم ہو گا اور فیصلہ سازی میں مؤثریت، شفافیت، درستگی اور خود احتسابی کو بہتر بنایا جا سکے گا۔ اس اقدام سے موجودہ آئی سی ٹی کا ڈھانچہ بھی اپ گریڈ ہو گا اور اسے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے آلات، لاء جسٹک سپورٹ اور انسانی وسائل سے لیس کیا جاسکے گا جو ای آفس ایپلیکیشن پر عملدرآمد میں معاون ثابت ہو گا۔








