ادبی حلقہ ،حلقہ اربابِ ذوق کے اسلام آباد چیپٹر کے انتخابات یکم مئی کو پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز کے رائٹرز ہاؤس میں منعقد ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پولنگ شام ساڑھے 5 بجے سے رات ساڑھے 8 بجے تک جاری رہے گی
ادبی حلقہ ، حلقہ اربابِ ذوق کے اسلام آباد چیپٹر کے انتخابات یکم مئی کو ہوں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):ادبی حلقہ ،حلقہ اربابِ ذوق کے اسلام آباد چیپٹر کے انتخابات یکم مئی کو پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز کے رائٹرز ہاؤس میں منعقد ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پولنگ شام ساڑھے 5 بجے سے رات ساڑھے 8 بجے تک جاری رہے گی۔ اراکین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انتخابی عمل میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔سیکرٹری کے عہدے کے لئے دو امیدوار میدان میں ہیں۔
منیر فیاض کو نامزد کیا گیا ہے جن کے تجویز کنندہ اختر عثمان جبکہ تائید کنندہ حمید قیصر ہیں جبکہ فرزند علی ہاشمی ان کے پولنگ ایجنٹ ہوں گے۔دوسرے امیدوار طارق انجینئر ہیں جن کے تجویز کنندہ اکبر خان نیازی اور تائید کنندہ ناصر علی ناصر ہیں۔ اکبر خان نیازی ہی ان کے پولنگ ایجنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔منتظمین نے اراکین سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابات میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں۔








