ادنوک ڈرلنگ کو 2025 کی پہلی ششماہی میں ریکارڈ 692 ملین ڈالر خالص منافع

ابوظہبی۔30جولائی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی ’’ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی‘‘(ادنوک ڈرلنگ) نے سال 2025 کی پہلی ششماہی کے لیے ریکارڈ مالی نتائج کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق کمپنی نے 692 ملین ڈالر کا خالص منافع حاصل کیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران کمپنی کی آمدن 30 …

ابوظہبی۔30جولائی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی ’’ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی‘‘(ادنوک ڈرلنگ) نے سال 2025 کی پہلی ششماہی کے لیے ریکارڈ مالی نتائج کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق کمپنی نے 692 ملین ڈالر کا خالص منافع حاصل کیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران کمپنی کی آمدن 30 فیصد بڑھ کر 2.37 ارب ڈالر تک جا پہنچی ۔ ایڈنوک ڈرلنگ کے سی ای او عبداللہ عطیہ المہذبی نے اس شاندار کارکردگی کو فلیٹ میں توسیع، رگز کے مؤثر استعمال اور آئل فیلڈ سروسز میں بہتری کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سال 2025 کی دوسری سہ ماہی کے لیے 217 ملین ڈالر کے ڈیویڈنڈ کی منظوری بھی دے دی ہے جو سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔مزید برآں، ادنوک ڈرلنگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایس ایل بی کے کویت اور عمان میں لینڈ ڈرلنگ بزنس میں 70 فیصد حصص حاصل کرنے کے لیے معاہدہ کر چکی ہے جس پر عمل درآمد ریگولیٹری منظوری سے مشروط ہے۔سال 2025 کے دوران کمپنی نے اب تک 4.8 ارب ڈالر کے نئے معاہدے حاصل کیے ہیں۔ کمپنی کو سال 2026 کے دوران کل آمدن 5 ارب ڈالر تک تک پہنچنے کی توقع ہے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔