ادویات کے مصری عطیے سے پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے خلاف جاری مہم مستحکم ،صحت عامہ کے شعبے میں بین الاقوامی شراکت داری کے نئے باب کا آغاز ہو گا،وزیر صحت مصطفیٰ کمال

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نےکہا ہے کہ مصر کی جانب سے ادویات کے عطیے سے پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے خلاف جاری مہم کو نہ صرف تقویت ملے گی بلکہ صحت عامہ کے شعبے میں بین الاقوامی شراکت داری کے نئے باب کا بھی آغاز ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے …

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نےکہا ہے کہ مصر کی جانب سے ادویات کے عطیے سے پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے خلاف جاری مہم کو نہ صرف تقویت ملے گی بلکہ صحت عامہ کے شعبے میں بین الاقوامی شراکت داری کے نئے باب کا بھی آغاز ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے پروگرام کے تحت مصر کی جانب سے ادویات کے عطیے کی فراہمی کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصر نے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے پروگرام کے تحت مثالی کامیابی حاصل کی ، یہ کامیابی پوری دنیا کے لیے رول ماڈل ہے ، پاکستان بھی اسی ماڈل سے سیکھتے ہوئے اپنے قومی اہداف کے حصول کے لیے پُرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں اور حکومت مصر کا انسان دوست اقدام قابل ستائش ہے ۔

وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان بھی اسی ماڈل سے سیکھتے ہوئے اپنے قومی اہداف کے حصول کے لیے پُرعزم ہے ، اس عطیہ سے پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے خلاف جاری مہم کو نہ صرف تقویت ملے گی بلکہ صحت عامہ کے شعبے میں بین الاقوامی شراکت داری کے ایک نئے باب کا آغاز بھی ہوگا۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف آف مشن مصر نے کہا کہ یہ ادویات محض عطیہ نہیں بلکہ پاکستان اور مصر کے دیرینہ تعلقات کا عملی اظہار ہے ، ادویات خاص طور پر مستحق اور کمزور طبقات کے علاج معالجے میں استعمال ہوں گی ۔

مزید خبریں