وزارت اطلاعات و نشریات نے سوشل میڈیا پر زیر گردش حکومت پاکستان کے سرکاری دفتری ایام کار میں تبدیلیوں سے متعلق نوٹیفیکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔
حکومت پاکستان کے دفتری ایام میں تبدیلی سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے، فیکٹ چیکر وزارت اطلاعات

مزید خبریں
اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):وزارت اطلاعات و نشریات نے سوشل میڈیا پر زیر گردش حکومت پاکستان کے سرکاری دفتری ایام کار میں تبدیلیوں سے متعلق نوٹیفیکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔
فیکٹ چیکر وزارت اطلاعات و نشریات نے جمعرات کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم "ایکس” پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش مذکورہ نوٹیفکیشن جعلی اور گمراہ کن ہے، عوام ایسے مواد پر یقین نہ کریں اور نہ ہی اسے آگے شیئر کریں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ مستند نوٹیفکیشنز اور سرکاری اعلانات کے لیے حکومت کے سرکاری ذرائع سے رجوع کیا جائے۔







