ارجنٹائن میں بس الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 40 زخمی

بیونس آئرس۔26نومبر (اے پی پی):ارجنٹائن میں بس الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ صوبہ بیونس آئرس میں صوبائی روٹ 2 پر پیش آیا۔ مقامی پراسیکیوٹر جرمن ویرا تاپیا نے بتایا کہابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ 50 سے زائد مسافروں کو لے جانے والی بس لاپرواہی سے ڈرائیونگ کے باعث الٹ گئی۔حکام نے بس ڈرائیور …

بیونس آئرس۔26نومبر (اے پی پی):ارجنٹائن میں بس الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ صوبہ بیونس آئرس میں صوبائی روٹ 2 پر پیش آیا۔

مقامی پراسیکیوٹر جرمن ویرا تاپیا نے بتایا کہابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ 50 سے زائد مسافروں کو لے جانے والی بس لاپرواہی سے ڈرائیونگ کے باعث الٹ گئی۔حکام نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے ۔

ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں منتقل کر دیا، جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید خبریں