نیویارک۔10جولائی (اے پی پی):کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ 2024 میں دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کی ٹیم پہلے سیمی فائنل میچ میں کینیڈا کو با آسانی 0-2 گول سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔ گزشتہ 8 ایڈیشنز میں یہ چھٹا موقع ہے کہ 15 بار کوپا امریکہ کی چیمپئن ارجنٹائن کی ٹیم فائنل میں پہنچی ہے۔جولین الواریز اور لیونل میسی نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی …
ارجنٹائن کی ٹیم کینیڈاکو ہرا کر امریکا فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

مزید خبریں
نیویارک۔10جولائی (اے پی پی):کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ 2024 میں دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کی ٹیم پہلے سیمی فائنل میچ میں کینیڈا کو با آسانی 0-2 گول سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔ گزشتہ 8 ایڈیشنز میں یہ چھٹا موقع ہے کہ 15 بار کوپا امریکہ کی چیمپئن ارجنٹائن کی ٹیم فائنل میں پہنچی ہے۔جولین الواریز اور لیونل میسی نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ سائوتھ امریکا فٹ بال کنفیڈریشن کے زیر اہتمام کوپا امریکا کے 48 ویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے امریکا میں جاری ہیں جن میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میٹ لائف سٹیڈیم، ایسٹ رودر فورڈ، نیو جرسی کے مقام پر کھیلے گئے چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن ارجنٹائن اور کینیڈا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں، جس میں ارجنٹائن کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کینیڈین ٹیم کو با آسانی 0-2 گول سے شکست دے کر 30 ویں مرتبہ کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
ارجنٹائن کے جولین الواریز نے میچ کے 22 ویں اور لیونل میسی نے میچ کے 51 ویں منٹ پر ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔دفاعی چیمپئن ارجنٹائن نے کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ 2021 کے فائنل میچ میں سخت مقابلے کے بعد برازیل کو 0-1 گول سے شکست دے کر 15 ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور اب اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے اس کو صرف ایک فتح کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہکوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ 14 جولائی کو ہارڈ راک سٹیڈیم، میامی گارڈنز، فلوریڈامیں کھیلا جائے گا۔ \932








