ازبکستان نے پاکستان کو کورونا سے متعلق 25 میٹرک ٹن حفاظتی سامان اور ادویات فراہم کر دیں،ترجمان این ڈی ایم اے

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی)ازبکستان نے پاکستان کو کورونا سے متعلق 25 میٹرک ٹن حفاظتی سامان اور ادویات فراہم کی ہیں، یہ سامان ازبکستان کے صدرکی طرف سے پاکستان کو عطیہ کیا گیا ہے۔ نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق سامان خصوصی طیارے آئی ایل 76 کے ذریعے نور خان ائیربیس پہنچایا گیا۔ پاکستان میں قائم مقام ازبک سفیر نے سامان این ڈی ایم اے …

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی)ازبکستان نے پاکستان کو کورونا سے متعلق 25 میٹرک ٹن حفاظتی سامان اور ادویات فراہم کی ہیں، یہ سامان ازبکستان کے صدرکی طرف سے پاکستان کو عطیہ کیا گیا ہے۔ نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق سامان خصوصی طیارے آئی ایل 76 کے ذریعے نور خان ائیربیس پہنچایا گیا۔ پاکستان میں قائم مقام ازبک سفیر نے سامان این ڈی ایم اے کے حوالے کیا۔ سامان میں سرجیکل ماسک، دستانے، سینیٹائزر، شوز کور، پائرو میٹر، رسپیریٹر اور مختلف قسم کی ادویات شامل ہیں۔

مزید خبریں