ازبکستان کے مرد آہن اسلام کریموف سپرد خاک

ثمر قند ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) ازبکستان کے مرد آہن اورصدر اسلام کریموف کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے ۔ ازبکستان کے صدر اسلام کریموف دماغ کی شریا ن پھٹنے کے باعث انتقال کر گئے تھے ان کی عمر 78 سا ل تھی. وسطی ایشیاءکے ملک ازبکستان میں 27 …

ثمر قند ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) ازبکستان کے مرد آہن اورصدر اسلام کریموف کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے ۔ ازبکستان کے صدر اسلام کریموف دماغ کی شریا ن پھٹنے کے باعث انتقال کر گئے تھے ان کی عمر 78 سا ل تھی. وسطی ایشیاءکے ملک ازبکستان میں 27 سال تک صدارت کے فرائض سرانجام دینے والے اسلام کرموف کی تدفین ا ن کے آبائی شہر ثمرقند میں ادا کی گئی اور ہفتہ کے روز سے ہی ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا آغاز ہو گیا ۔ اسلام کریموف کی تدفین کے موقع پر پولیس اورسیکیورٹی اداروں نے سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے تھے ۔

Leave a Reply