ازبکستان کے نائب وزیراعظم الیور گنیف کا پاکستان سے آ لو، آم اور کینو درآمد کرنے کی خواہش کا اظہار

اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) ازبکستان کے نائب وزیراعظم الیور گنیف نے پاکستان سے آ لو، آم اور کینو درآمد کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین ازبک جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمرات کو مشیر تجارت عبدالرازق داؤد کہ ساتھ ویڈیو کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر ازبکستان کے سفیر بھی …

اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) ازبکستان کے نائب وزیراعظم الیور گنیف نے پاکستان سے آ لو، آم اور کینو درآمد کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین ازبک جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمرات کو مشیر تجارت عبدالرازق داؤد کہ ساتھ ویڈیو کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر ازبکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں کے مابین باہمی تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ازبکستان کے نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سے آلو، آم اور کینو درآمد کرنے کی خواہش ہے۔ کراچی اور گوادر بندرگاہوں میں سرمایہ کاری اور اقتصادی راہداری (سی پیک) کے ذریعے ازبکستان کو اشیاء و مصنوعات کی ترسیل کے منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں میں تجارت و سرمایہ کاری سے متعلق پاک ازبک جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ مشیر تجارت عبد الرزاق دائود نے کہا کہ ازبکستان کی جانب سے دی گئی تمام تجاویز سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔ دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت و سرمایہ کاری کو اصل استعداد پر لے جانے کیلئے مل کر کام کریں گے۔