ڈینگی کے ممکنہ پھیلائو کی روک تھام کےلئے سرویلنس، ہاٹ سپاٹس کی نگرانی مزید موثر بنائی جائے، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی سیالکوٹ

سی ای او ہیلتھ اتھارٹی سیالکوٹ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے کہا ہے کہ ڈینگی کے ممکنہ پھیلائو کی روک تھام کےلئے سرویلنس، لاروا کی تلفی اور ہاٹ سپاٹس کی مسلسل نگرانی مزید موثر بنائی جائے۔

سیالکوٹ۔ 02 ستمبر (اے پی پی):سی ای او ہیلتھ اتھارٹی سیالکوٹ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے کہا ہے کہ ڈینگی کے ممکنہ پھیلائو کی روک تھام کےلئے سرویلنس، لاروا کی تلفی اور ہاٹ سپاٹس کی مسلسل نگرانی مزید موثر بنائی جائے۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسدادِ ڈینگی کے اجلاس سے خطاب اور ضلع میں جاری انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں و موجودہ صورتحال بارے بریفنگ کے دوران کہا کہ رواں سال یکم جنوری سے 27 اگست تک ضلع سیالکوٹ میں 2,137 مشتبہ ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 4 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ تصدیق شدہ کیسز کے حوالے سے کیس رسپانس سرگرمیاں مکمل کی جاچکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع میں ڈینگی سرویلنس کے لئے 555 ان ڈور اور 124 آئوٹ ڈور ٹیمیں سرگرم عمل ہیں جبکہ اب تک 1 لاکھ 47 ہزار 703 گھروں اور 32 ہزار 779 آئوٹ ڈور مقامات کی چیکنگ مکمل کی جاچکی ہے۔ رواں سال ضلع میں 52 ڈینگی پازیٹو سائٹس سامنے آئی ہیں جبکہ ضلع کے 2,802 ہاٹ سپاٹس کی 100 فیصد کوریج مکمل کی جاچکی ہے۔ سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تمام 87 اینڈرائیڈ موبائلز فعال ہیں جبکہ لائن ڈیپارٹمنٹس کے 2,116 اینڈرائیڈ موبائلز میں سے 2,104 فعال ہیں۔ سرویلنس سرگرمیوں کے تحت TPV ان ڈور کی 1,202، TPV آئوٹ ڈور کی 498، پازیٹو لاروا کی ایک، مریضوں کی 6 اور ہاٹ سپاٹس کی 1,767 سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے 6 جبکہ تحصیل ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے 52 اجلاس منعقد ہوچکے ہیں۔

ڈینگی ویکٹر سے متعلق شکایات کے ازالے کےلئے DVR Complaint Portal پر موصول ہونے والی تمام 781 شکایات حل کردی گئی ہیں اور کوئی شکایت زیر التوا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی اقدامات کے دوران دستیاب وسائل اور آلات کا موثر استعمال یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور فیلڈ ٹیموں پر زور دیا کہ سرویلنس کے عمل کو مزید فعال بناتے ہوئے ڈینگی کے ممکنہ افزائشی مقامات کی بروقت نشاندہی اور لاروا کی تلفی یقینی بنائیں تاکہ ڈینگی کے پھیلائو کا موثر سدباب کیا جاسکے۔

مزید خبریں