محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق محمد آصف کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) پسرور تعینات کر دیا گیا ہے۔
اساتذہ اکرام حکومتی ہدایات کے مطابق فروغ معیار تعلیم کیلئے کام کریں ، ڈی ڈی ای اومحمد آصف

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔12 جون (اے پی پی):محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق محمد آصف کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) پسرور تعینات کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے نئے انتظامی فرائض سنبھال کر محکمانہ امور کی انجام دہی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔تعلیمی حلقوں نے محمد آصف کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تجربہ انتظامی مہارت بروئے کار لاتے ہوئے پسرور میں شعبہ تعلیم کی بہتری، تعلیمی معیار کے فروغ اداروں کی کارکردگی میں مزید بہتری کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔محمد آصف نے اس موقع پر کہا کہ وہ فروغ معیار تعلیم کے لیے محکمہ تعلیم کی پالیسیوں حکومتی ہدایات کے مطابق فرائض سرانجام دیتے ہوئے تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط، معیار تعلیم طلبہ کی بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔





