وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا سابق سینیٹر تاج آفریدی کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر اظہار افسوس
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا سابق سینیٹر تاج آفریدی کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر اظہار افسوس
پشاور۔ 12 جون (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے سابق سینیٹر تاج آفریدی کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور کے تر جمان کے مطابق وزیر اعلیٰ کا مرحوم تاج آفریدی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت آزمائش کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم تاج آفریدی کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔انہوں نے زخمی ہونے والے ڈرائیور کی جلد صحت یابی کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔








