پارٹی کی تنظیمی ترقی کیلئے کارکنوں کی فعالیت انتہائی ضروری ہے ، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق ناظم سلیم خان آفریدی نے ملاقات کی

پشاور۔ 12 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق ناظم سلیم خان آفریدی نے ملاقات کی۔گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق جمعہ کو گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی معاملات اور صوبہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کارکنوں کی فعالیت پارٹی کی تنظیمی ترقی کے لیئے انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پارٹی کی عوامی پذیرائی مستقبل کے لیئے نیک شگون ہے۔