وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بنوں میں آندھی اور ژالہ باری کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا نوٹس

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے جمعہ کے روز ضلع بنوں میں آندھی اور ژالہ باری کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا نوٹس لے لیا ۔

پشاور۔ 12 جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے جمعہ کے روز ضلع بنوں میں آندھی اور ژالہ باری کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا نوٹس لے لیا ۔

وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق وزیراعلیٰ کا شہداکے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ کی ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہاکہ متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف اور ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے، قدرتی آفات کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، صوبائی حکومت ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔