استاد صرف علم نہیں دیتا بلکہ نسلوں کی کردار سازی، شعور کی بیداری اور قوم کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے،رانا ثناء اللہ

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام 725 سے زائد ترقی پانے اساتذہ کو تقرر نامے تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی مشیر وزیراعظم سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ تھے جبکہ اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر(ایجوکیشن) راؤ عبدالکریم،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری ایجوکیشن) محمد وسیم ساجد سمیت تعلیمی افسران اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

فیصل آباد۔ 26 اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام 725 سے زائد ترقی پانے اساتذہ کو تقرر نامے تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی مشیر وزیراعظم سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ تھے جبکہ اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر(ایجوکیشن) راؤ عبدالکریم،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری ایجوکیشن) محمد وسیم ساجد سمیت تعلیمی افسران اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

رانا ثناء اللہ خان نے پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی گریڈ15 کے مردوخواتین اساتذہ اور ای ایس ٹی سے بطور ایس ایس ٹی گریڈ16 میں ترقی ملنے والوں میں پروموشن لیٹر تقسیم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ آپ قوم کے مستقبل کے معمارہیں اس لیے آئندہ سروس میں بھی محنت اور لگن کو اپنا شعار بنائیں۔انہوں نے کہا کہ استاد کا مقام معاشرے میں نہایت بلند اور قابلِ احترام ہے۔

استاد صرف علم نہیں دیتا بلکہ نسلوں کی کردار سازی، شعور کی بیداری اور قوم کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ ایک اچھا استاد دراصل ایک روشن معاشرے کی بنیاد رکھتا ہے۔ انہوں نے اساتذہ کی کثیر تعداد میں پروموشن کرنے پر سی ای او ایجوکیشن کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پرصدر میاں محمد سعید اور دیگر نے سی ای او ایجوکیشن اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری ایجوکیشن) محمد ذاکر، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے نمائندگان نزاکت خان بلوچ اور شعیب رسول نے بھی شرکت کی۔پروموٹ ہونے والے اساتذہ میں محمد تنویر اسلم، محمد ہارون رفیق،میاں محمد اشفاق،مسعود انور،عبد الوحید ودیگر شامل ہیں۔اگلے سکیل میں ترقی پانے والے اساتذہ نے دلجمعی سے تدریسی فرائض کی انجام دہی کے عزم کا اعادہ کیا۔