لاہور۔2اکتوبر (اے پی پی):استحکام پاکستان پارٹی نے میڈیا میں موقف دینے کے لئے پارٹی ترجمان مقرر کر دیئے ہیں،پارٹی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق سینئر رہنما آئی پی پی و ایم این ایز ڈاکٹر منزہ حسن، عون چودھری، انجینئر گل اصغر خان بھگور جبکہ سینئر رہنما آئی پی پی و صوبائی صدر رانا نذیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری آئی پی پی پنجاب و ایم …
استحکام پاکستان پارٹی نے میڈیا میں موقف دینے کے لئے پارٹی ترجمان مقرر کر دیئے

مزید خبریں
لاہور۔2اکتوبر (اے پی پی):استحکام پاکستان پارٹی نے میڈیا میں موقف دینے کے لئے پارٹی ترجمان مقرر کر دیئے ہیں،پارٹی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق سینئر رہنما آئی پی پی و ایم این ایز ڈاکٹر منزہ حسن، عون چودھری، انجینئر گل اصغر خان بھگور جبکہ سینئر رہنما آئی پی پی و صوبائی صدر رانا نذیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری آئی پی پی پنجاب و ایم پی اے شعیب صدیقی پارٹی کے حوالے سے موقف پیش اور میڈیا میں استحکام پاکستان پارٹی کی نمائندگی کرنے کے مجاز ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صدر آئی پی پی لاہور ملک زمان نصیب بطور میڈیا کوآرڈینیٹر ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نامزد رہنما بطور ترجمان مختلف ٹی وی چینلز کے ٹاک شوز، مختلف فورمز اور ٹی وی پروگرامز میں پارٹی موقف پیش کریں گے۔
علاہ ازیں مذکورہ بالا جملہ ترجمان ملکی و صوبائی سطح پرپارٹی کے نقطہ نظر کو بھر پور اندز میں اجاگر کریں گے۔ اس حوالے سے صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے نامزد ترجمان ممبران کے لئے ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔ پارٹی رہنمائوں کی جانب سے اعلی قیادت سے اظہار تشکر اور اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ پارٹی موقف کو اجاگر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔








