استعفے کا کبھی سوچا بھی نہیں، امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن کی وضاحت

واشنگٹن ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے ان رپورٹوں کی تردید کی ہے کہ اس سال موسم گرما میں وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہونا چاہتے تھے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ٹلرسن نے واشنگٹن میں کہا کہ انہوں نے بطور وزیر خارجہ اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا نہیں سوچا ۔ریکس ٹلرسن نے وائٹ ہاوس کے اپنے ساتھ تعاون کی تعریف کرتے ہوئے …

واشنگٹن ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے ان رپورٹوں کی تردید کی ہے کہ اس سال موسم گرما میں وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہونا چاہتے تھے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ٹلرسن نے واشنگٹن میں کہا کہ انہوں نے بطور وزیر خارجہ اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا نہیں سوچا ۔ریکس ٹلرسن نے وائٹ ہاوس کے اپنے ساتھ تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کو کمزور بنانے کی کوششوں کا حصہ نہیں بنیں گے۔ وائٹ ہاوس کے ایک بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ ٹلرسن کو صدر ٹرمپ کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔ واضح رہے کہ ریکس ٹلرسن ماضی میں ملٹی نیشنل تیل کمپنی ایکسون موبیل کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply