استقامت ہی فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ ہے، حماس

مقبوضہ بیت المقدس۔ 13 ستمبر (اے پی پی)فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اور سرزمین فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ غاصب صیہونیوں کے مقابلے میں جد وجہد اور استقامت کا مظاہرہ کرنا ہے۔ایرانی ٹی وی چینل کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ سے صیہونی حکومت کی پسپائی کی اٹھارہویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے …

مقبوضہ بیت المقدس۔ 13 ستمبر (اے پی پی)فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اور سرزمین فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ غاصب صیہونیوں کے مقابلے میں جد وجہد اور استقامت کا مظاہرہ کرنا ہے۔ایرانی ٹی وی چینل کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ سے صیہونی حکومت کی پسپائی کی اٹھارہویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے غاصبانہ قبضے کا اختتام کہ جس کی اہمیت کو کچھ لوگ کم کرنا چاہتے ہیں صیہونی دشمن کے خلاف جنگ میں ایک اہم موڑ تھا جس پر سرمایہ کاری کی جانی چاہیئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اوسلو معاہدے سے لے کر قاہرہ اور طابا تک کے جتنے بھی معاہدے تھے ان میں سے کسی ایک معاہدے سے فلسطینیوں کے حقوق اور مطالبات پورے نہیں ہوئے اور ایک بھی غیر قانونی صیہونی بستی کو خالی نہیں کرایا جاسکا ہے اس لئے فلسطینیوں کے حقوق اور مطالبات کی تکمیل کا واحد راستہ غاصبوں کے مقابلے میں استقامت اور جد وجہد ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply