اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دوران گفتگو علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ڈیووس میں ملاقات کے دوران بات چیت …
اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دوران گفتگو علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ڈیووس میں ملاقات کے دوران بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔








