اسحق ڈار نے سینیٹ کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

240

اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):اسحق ڈار نے سینیٹ کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران اسحق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھایا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ان سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے کے بعد اسحق ڈار نے رول آف ممبرز پر دستخط کئے۔ چیئرمین سینیٹ نے حلف اٹھانے پر انہیں مبارکباد دی۔ وفاقی وزراء اور حکومتی و اتحادی سینیٹرز نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔