اسرائیل، فلسطین بحران کے دو ریاستی حل کا نفاذ علاقائی استحکام کی کنجی ہے، سعودی عرب

ریاض ۔29جولائی (اے پی پی):سعودی عرب نے کہا ہے کہ اسرائیل، فلسطین بحران کے دو ریاستی حل کا نفاذ علاقائی استحکام کی کنجی ہے ۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہامسئلہ فلسطین کے پرامن حل اور دو ریاستی حل کے نفاذ سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کی بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاح پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خطے کے لوگوں کے لیے سلامتی، استحکام اور خوشحالی کا آغاز …

ریاض ۔29جولائی (اے پی پی):سعودی عرب نے کہا ہے کہ اسرائیل، فلسطین بحران کے دو ریاستی حل کا نفاذ علاقائی استحکام کی کنجی ہے ۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہامسئلہ فلسطین کے پرامن حل اور دو ریاستی حل کے نفاذ سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کی بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاح پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خطے کے لوگوں کے لیے سلامتی، استحکام اور خوشحالی کا آغاز فلسطینی عوام کے لیے انصاف اور ان کے جائز حقوق کے حصول سے ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہاکہ سب سے اہم چار جون 1967 کی سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد ریاست کا قیام ہے جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔

انہوں نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں کی جانب سے ستمبر میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے ارادے کا خیرمقدم کیا۔سعودی وزیر خارجہ نے عرب امن اقدام کو کسی بھی منصفانہ اور جامع حل کے لیے فریم ورک قرار دیا۔انہوں نےغزہ میں انسانی تباہی کے فوری خاتمے پر زور دیا اور کہا کہ ’سعودی عرب اور فرانس نے عالمی بنک سے 300 ملین ڈالر فلسطین کو منتقل کرنے میں سہولت فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کئی ملکوں سے رابطے میں ہے۔ فلسطینی ریاست کے قیام سے پہلے اسرائیل کے ساتھ کوئی تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔