تہران۔9جولائی (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کی صورت میں وہ لبنان کو مدد فراہم کرے گا۔ تاس کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نےنئے ایرانی صدر کے انتخاب کے بعد پہلی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ لبنان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت خطے میں عدم استحکام اور کشیدگی میں اضافے کا باعث بنے گی۔
یعنی اسرائیلی حملے پوری دنیا اور خطے کو متاثر کر سکتے ہیں ۔ لبنان کی حمایت ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم نکتہ ہے ۔ انہوں نے ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر اور ایران کی سٹریٹجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ کمال خرازی کے 2 جولائی کے بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر اسرائیل لبنان کے خلاف مکمل جنگ شروع کرتا ہے تو ایران حزب اللہ تحریک کی پوری طاقت سے حمایت کرے گا۔