اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کمانڈر کی ہلاکت پر ایران کا سخت ردِعمل

تہران ۔25نومبر (اے پی پی):اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کمانڈر کی ہلاکت پر ایران کا سخت ردِعمل سامنے آگیا۔شنہوا کےمطابق ایران کی اسلامی پاسدارانِ انقلاب (آئی آرجی سی ) نے اعلان کیا ہے کہ بیروت میں سینئر حزب اللہ کمانڈر ہیثم علی طباطبائی کی ہلاکت کے بعد اسرائیل کو "تباہ کن جواب" دیا جائے گا۔ جاری بیان میں آئی آر جی سی نے اس حملے کو اسرائیل کا "وحشیانہ جرم" …

تہران ۔25نومبر (اے پی پی):اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کمانڈر کی ہلاکت پر ایران کا سخت ردِعمل سامنے آگیا۔شنہوا کےمطابق ایران کی اسلامی پاسدارانِ انقلاب (آئی آرجی سی ) نے اعلان کیا ہے کہ بیروت میں سینئر حزب اللہ کمانڈر ہیثم علی طباطبائی کی ہلاکت کے بعد اسرائیل کو "تباہ کن جواب” دیا جائے گا۔

جاری بیان میں آئی آر جی سی نے اس حملے کو اسرائیل کا "وحشیانہ جرم” قرار دیتے ہوئے کہا کہ طباطبائی کو بیروت کے جنوبی مضافات میں ایک "کھلی اور دہشت گردانہ کارروائی” میں نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ "محورِ مزاحمت اور حزب اللہ” کو اس حملے کا بدلہ لینے کا حق حاصل ہے اور "فیصلہ کن ردِعمل مناسب وقت پر دیا جائے گا۔

مزید خبریں