مقبوضہ بیت المقدس۔28اگست (اے پی پی):اسرائیلی فورسز اور یہودی آبادکاروں نے مختلف علاقوں مین فلسطینیوں پر دھاوا بول دیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وال اینڈ سیٹلمنٹ ریزسٹنس کمیشن نے اطلاع دی ہے کہ درجنوں آباد کاروں نے نابلس کے جنوب میں قصرہ قصبہ پر دھاوا بولا اور فلسطینی کسانوں پر حملہ کردیا۔ اس دوران قابض فورسز نے فلسطینیوں پر گیس اور صوتی بم برسائے۔رام اللہ کے شمال مغرب میں …
اسرائیلی فورسز اور یہودی آبادکاروں نے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں پر دھاوا بول دیا

مزید خبریں
مقبوضہ بیت المقدس۔28اگست (اے پی پی):اسرائیلی فورسز اور یہودی آبادکاروں نے مختلف علاقوں مین فلسطینیوں پر دھاوا بول دیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وال اینڈ سیٹلمنٹ ریزسٹنس کمیشن نے اطلاع دی ہے کہ درجنوں آباد کاروں نے نابلس کے جنوب میں قصرہ قصبہ پر دھاوا بولا اور فلسطینی کسانوں پر حملہ کردیا۔
اس دوران قابض فورسز نے فلسطینیوں پر گیس اور صوتی بم برسائے۔رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع المزرعہ گاؤں میں آباد کاروں نے اسرائیلی قابض افواج کی حفاظت میں دھاوا بول دیا، اس موقع پر بھی اسرائلی فوج نے گاؤں والوں کو آنسو گیس سے نشانہ بنایا۔








