یروشلم ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیلی قبضے کے خاتمے اورفلسطینی مملکت کے قیام کے لیے فلسطینی مصالحت ضروری ہے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق انھوں نے فاتح مرکزی کمیٹی کے دریائے اردن کے مغربی علاقے کے شہر راملا میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حماس اور الفح کے درمیان ہونے والی مصالحت فلسطینی عوام کی …
اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے فلسطینی مصالحت ضروری ہے، صدر محمود عباس

مزید خبریں
یروشلم ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیلی قبضے کے خاتمے اورفلسطینی مملکت کے قیام کے لیے فلسطینی مصالحت ضروری ہے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق انھوں نے فاتح مرکزی کمیٹی کے دریائے اردن کے مغربی علاقے کے شہر راملا میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حماس اور الفح کے درمیان ہونے والی مصالحت فلسطینی عوام کی تقسیم کے خاتمے کا مظہر ہے ملکی محاذ کو طاقتور بنانے کے لیے یہ قدم انتہائی لازمی تھا۔ اجلاس میں مصالحتی حکومت کے غزہ اجلاس اور الفتح اور حماس کے درمیان قاہرہ میں ہونے والے اجلاس کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فلسطینی گروپوں کے درمیان مصالحت کروانے پر مصر کی کوششوں کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔








