اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی غزہ کی پٹی پر بمباری

غزہ ۔7ستمبر (اے پی پی):اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کےٹھکانوں پر بمباری کی۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی سکیورٹی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے پیر اور منگل کی درمیانی جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے قریب حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ سے تعلق رکھنے والےٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس سے ان کو شدید نقصان پہنچا تاہم اس …

غزہ ۔7ستمبر (اے پی پی):اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کےٹھکانوں پر بمباری کی۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی سکیورٹی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے پیر اور منگل کی درمیانی جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے قریب حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ سے تعلق رکھنے والےٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس سے ان کو شدید نقصان پہنچا تاہم اس حملے میں زخمی ہونے بارے فوری اطلاع نہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ علاقے میں زبردست دھماکے سنے گئے اور حماس کےجنگجوئوں نے اسرائیلی جنگی طیاروں پر جوابی بھی فائرنگ کی۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک پریس بیان میں الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملے آگ بھڑکانے والے غبارے چھوڑنے کے جواب میں کئےگئے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر فضائی حملوں سے فلسطینی عوام کی جدوجہد کا مقابلہ کرنے میں اسرائیلی ناکامی کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان تنازعہ اس وقت تک نہیں ختم ہوگا جب تک کہ ہمارے لوگ اپنے جائز حقوق اور مکمل آزادی حاصل نہیں کر لیتے ہیں ۔