اسرائیلی مسلح افواج 23 لاکھ کی آبادی والے علاقے غزہ میں ہرگھنٹے میں اوسطاً 42 بم گرا رہی ہیں، رپورٹ

95
اسرائیلی مسلح افواج 23 لاکھ کی آبادی والے علاقے غزہ میں ہرگھنٹے میں اوسطاً 42 بم گرا رہی ہیں، رپورٹ

غزہ ۔2نومبر (اے پی پی):اسرائیلی مسلح افواج 23 لاکھ کی آبادی والے علاقے غزہ میں ہرگھنٹے میں اوسطاً 42 بم گرا رہی ہیں۔ الجزیرہ نے غزہ کی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل کی مسلح افواج 7 اکتوبر سے غزہ میں اوسطاً 42 بم برسا رہی ہیں ۔

ان بموں سے ہر گھنٹے میں اوسطاً 12 عمارتیں منہدم ہو رہی ہیں، 15 فلسطینی شہید ہو رہے ہیں جن میں سے 6 بچے ہوتے ہیں۔ اس بمباری سے ہر گھنٹے میں اوسطاً 35 افراد زخمی ہو رہے ہیں۔ اسرائیلی بمباری سے گھر ، سکول ، مساجد ، چرچ اور ہسپتال غرض کوئی جگہ محفوظ نہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور دھمکیوں کے نتیجہ میں شمالی غزہ کے 8 لاکھ سے زیادہ مکین بے گھر ہو چکے ہیں۔اسرائیلی فوجی کارروائیوں نے بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کے لئے دیگر علاقوں میں منتقلی کے راستے بھی مسدود کردیئے ہیں۔