اسرائیلی وزیر اعظم کا فلسطینی صدرسے ملاقات پر غور

ماسکو ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ماسکو میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کر سکتے ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ملاقات کی دعوت روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے دی تھی۔ روسی نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف سے ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ روس کو …

ماسکو ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ماسکو میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کر سکتے ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ملاقات کی دعوت روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے دی تھی۔ روسی نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف سے ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ روس کو اسرائیلی مو¿قف سے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ وہ محمودعباس سے بغیر کسی پیشگی شرط کے ملاقات پر غور کر رہے ہیں۔ صدر عباس کے ترجمان نے اس حوالے سے کوئی رائے دینے سے انکار کر دیا۔اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات 2014ءسے منقطع ہیں۔

Leave a Reply